امت مسلمہ سے متعلق ترک صدر کا موقف انتہائی موثر ہے،ممنون حسین

امت مسلمہ سے متعلق ترک صدر کا موقف انتہائی موثر ہے،ممنون حسین

  

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے سلسلے میں پاک ترک موقف یکساں ہے، مسلم امہ سے متعلق صدر اردوان کا موقف انتہائی موثر ہے، صدر اردوان کی قیادت میں او آئی سی مزید موثر کردار ادا کرے گی۔بدھ کو ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ صادق بابر گرگن کے دور سفارت میں پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے سلسلے میں پاک ترک موقف یکساں ہے، مسلم امہ سے متعلق صدر اردوان کا موقف انتہائی موثر ہے، صدر اردوان کی قیادت میں او آئی سی مزید موثر کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ایک مثالی نوعیت کی ہے جس کی بنیاد یں باہمی اعتماد اور احترام پر رکھی گئی ہیں۔ ترکی نے عالمی سطح پر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی ہے اور یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ دونوں ملکوں نے عالمی فورمز پر ایک جیسا نقطہ ء نظراپنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ترکی کے سفیر کی پاکستان ترکی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کاوشوں کو سراہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -