بیٹری چور گینگ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں گرفتار، 2ساتھی موقع سے فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او شادمان نے بیٹری چور گینگ کے سرغنہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاجبکہ اس کے 2ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شادمان کے علاقہ جیل روڈ پرعرصہ دراز سے کھڑی ہوئی گاڑیوں اوررکشہ سے بیٹریاں چوری ہورہی تھیں جس کی وجہ سے شہری کافی پریشان تھے ۔گزشتہ روز کھڑی ہوئی گاڑی سے بیٹری چوری کرتے ہوئے علی نامی چورکوشہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ اس کے2ساتھی موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔