ٹریفک وارڈنز اور لیڈ ی ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات
لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجا زاحمد نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز اور لیڈ ی ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض انجام دینے والی لیڈ ی وارڈنز کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈے کیئر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتراور ٹریفک سیکٹر وں کے قریب ڈے کیئرسنٹرز کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شہر بھر میں15سے زائد سنٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے ،لیڈی ٹریفک وارڈنز کو فرائض کی ادائیگی میں مزید آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں ایک ویلفیئر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو وارڈنز کے مسائل حل کرنے میں ہر لمحہ کوشاں ہے۔