جمائما آئندہ برس پاکستان آئیں گی،سلمان احمد کی ٹویٹ

جمائما آئندہ برس پاکستان آئیں گی،سلمان احمد کی ٹویٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے دوست سلمان احمد کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے آئندہ برس پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔تحریک انصاف کے جلسوں میں دکھائی دینے والے نامور گلوکار اور پولیو کے خاتمے کے لئے خیرسگالی سفیر سلمان احمد نے جمائما کی آئندہ برس پاکستان آمد سے متعلق ایک ٹوئٹ میں ذکر کیا ہے۔سلمان احمد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ 'جمائما خان' نے ان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -