سیشن جج نے بچوں سے متعلق 59 مقدمات سپیشل چائلد کورٹ بھجوادیے

سیشن جج نے بچوں سے متعلق 59 مقدمات سپیشل چائلد کورٹ بھجوادیے

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے11ایڈیشنل سیشن ججوں سے بچوں سے متعلق مذکورہ مقدمات خصوصی چائلد کورٹ میں بھجوا ئے ہیں۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے کی عدالت سے 13مقدمات،ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا کی عدالت سے بچوں کے 6مقدمات واپس لئے گئے،ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن اورعمران شفیع کی عدالت سے ایک ایک مقدمہ واپس لیا گیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج امجد خان کی عدالت سے 3مقدمات،ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن خان کی عدالت سے 3مقدمات، ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کی عدالت سے 5مقدمات، ایڈیشنل سیشن جج عبدالحق کی عدالت سے 18مقدمات،ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کی عدالت سے 5مقدمات بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -