شاہدرہ ٹاؤن ، تیز رفتار بس نے مسجد جانے والے 30سالہ نوجوان کو کچل ڈالا ، نما زیوں کا احتجاج

شاہدرہ ٹاؤن ، تیز رفتار بس نے مسجد جانے والے 30سالہ نوجوان کو کچل ڈالا ، نما ...

  

لاہور( خبرنگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے نماز کے لئے مسجد جانے والے 30سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے خلاف مسجد کے نمازیوں نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی کا رہائشی 30سالہ عقیل حسین گذشتہ روز علی الصبح گھر سے فجر کی نماز پڑھنے کے لئے نکلا کہ تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے سڑک عبور کرتے ہوئے اُسے بری طرح کچل ڈالا، اُسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ ڈرائیور بس موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف مسجد کے نمازیوں نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متوفی عقیل حسین کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -