پنجاب سروس ٹربیونل ممبران کی تعداد 10جنوری تک مکمل کرنے کاحکم

پنجاب سروس ٹربیونل ممبران کی تعداد 10جنوری تک مکمل کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پنجاب سروس ٹربیونل میں ممبران کی تعداد 10جنوری تک مکمل کرنے کاحکم دے دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل رانا مہتاب نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب میں سروس ٹربیونل کے تین ممبران کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں جس کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہورہے ہیں ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین نے دلائل دئیے پنجاب سروس ٹربیونل میں نو ہزار بیس مقدمات التوا کا شکار ہیں تا ہم جلد ہی پنجاب سروس ٹربیونل کے ممبران کی تعیناتیاں مکمل کر جائیں گی
پنجاب سروس

مزید :

علاقائی -