توہین عدالت کی درخواست پررانا تنویر حسین کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پررانا تنویر حسین کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین اور دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس جواد حسن نے ڈاکٹر شہزاد افضل کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد افضل کی معطلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے مگر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رنا تنویر حسین کے اثر و رسوخ پر درخواست گزار کو کام سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے،انہوں نے عدالت کو آگا ہ کیا کہ ایم این اے رانا تنویر حسین کے بھتیجے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل رانا فدا حسین کے خلاف غیر حاضری اورنالائقی پر اعلیٰ حکام کو کارروائی کی سفارش کی تو رانا تنویر حسین کے دباؤ پردرخواست گزار کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے۔

، درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ گریڈ 19کے افسر کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کارروائی کرسکتا ہے

رانا تنویر

مزید :

علاقائی -