فلمسٹار میرا کی طرف سے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت آج ہوگی

فلمسٹار میرا کی طرف سے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج نے فلمسٹار میرا کی طرف سے تکذیب نکاح کے دعوے میں یونین کونسل کے نمائندے احسان کے بیان قلمبند کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت آج 21دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں اداکارہ میرا کی طرف سے یونین کونسل کے نمائندے احسان احمد کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اپنابیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ 2007ء میں ہنگامہ آرائی کے دوران ان کے دفترکا سامان جلا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اب ریکارڈ ملنا مشکل ہے ،عتیق الرحمن کے وکیل چودھری نصیر کے سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ وہ کیس کے متعلقہ کوئی چیز پیش نہیں کرسکتا کیوں کہ تمام چیزیں جل چکی ہیں۔ اب عتیق الرحمن کی طرف سے ان کے وکیل گواہ پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -