معروف چینی کمپنی آر اے کنسلٹنٹ اور میڈاس میں مفا ہمتی یادداشت پر دستخط

معروف چینی کمپنی آر اے کنسلٹنٹ اور میڈاس میں مفا ہمتی یادداشت پر دستخط

  

لاہور (بزنس رپورٹر)لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں توانائی اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی چین کی مشہور کمپنی آر اے کنسلٹنٹ اور میڈاس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں چینی کمپنی اور میڈاس کے سربراہہوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او میڈاس انعام اکبر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان نئے روابط قائم ہو رہے ہیں ،، دونوں ممالک باہمی تجارت میں ایک دوسرے کو قریب آ رہے ہیں ، سی پیک کے منصوبوں سے ملک میں اربوں ڈالر کے منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں جو آئندہ چند برسوں میں مکمل ہوں گے ، ان منصوبوں کے باعث پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی، چینی کمپنی کے نمائندے مسٹر جیک چو اور ڈیوڈ چو نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سی پیک منصوبے خطے میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے عزم کیا کہ پاکستان کے ساتھ نہ صرف دوستی بلکہ بہتر کاروباری شراکت میں بھی سب سے قریب ہیں۔چینی نمائندوں نے پاکستانی ثقافت بالخصوص لاہوری کھانوں کی خوب تعریب کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -