ٹیوٹا اور امریکن قونصلیٹ کے مابین انگلش لینگوئج کورس کا معاہدہ

ٹیوٹا اور امریکن قونصلیٹ کے مابین انگلش لینگوئج کورس کا معاہدہ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) ٹیوٹا اور امریکن قونصلیٹ کے مابین انگلش لینگوئج کورس کرانے کا معاہدہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ،امریکن قونصل جنر ل لاہور ا لیزا بیتھ ٹروڈولائف اور ایسڈا کے عہدہ داران اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ معاہدہ کے تحت لائف اور ایسڈا پنجاب کے 4 شہروں واقع ٹیوٹا کے 4 کالجز میں بچوں کو داخلہ دیا جائے گا اور ان طلبا کو 3000ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں غریب نادار اور ضرورت مند بچوں کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ معاہدہ کے تحت امریکن قونصلیٹ کے منصوبے انگلش ورکس (English works)کے تحت ٹیوٹا کے اداروں میں جدید لائبریری بھی بنائے جائے گی جس سے فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبابھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورس میں 50 فیصد کوٹہ ٹیوٹا کے ان طلبا کے لئے رکھا گیا ہے جو پہلے سے ٹیوٹا کے کالجز میں فنی تعلیم حاصل کر ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہوتا ہے جہاں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ان نوجوانوں پر توجہ نہ دینے سے وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے ہیں اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ ان نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف زبانیں بھی سکھائی جائیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنا بھر میں منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں طلبا کو صرف انگریزی ہی نہیں سکھائی جائے گی بلکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ٹیم ورک میں کام مکمل کرنا بھی سکھیں گے ہمیں ٹیوٹا کے ساتھ پارٹنر شپ پر فخر ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -