صاف پانی پراجیکٹ کیس،8 ملزمان کی درخواست ضمانت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نے صاف پانی پراجیکٹ کیس میں ملوث چیف ایگزیکٹیو صاف پانی وسیم اجمل سمیت 8ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی۔گزشتہ روزعدالت میں ایک ملزم طاہرمقبول کی درخواست ضمانت پروکلاء نے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔
ملزم طاہرمقبول کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر رقم خوردبرد کرنے کا غلط الزام لگایا گیا ہے ۔ملزمان نے 120ملین ایڈوانس رقم حکومت کے پاس رکھوائی تھی تاکہ کسی قسم کی کرپشن کی صورت میں رقم کاٹی جا سکے حکومت کونقصان نہیں ہوا ،ملزمان کی جمع شدہ رقم سے کٹوتی ہوسکتی تھی ،مقدمہ درج کرانا غلط اقدام ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3جنوری تک ملتوی کردی ہے۔