ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹر پریس لاز عابد نور بھٹی کی والدہ کا انتقال

ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹر پریس لاز عابد نور بھٹی کی والدہ کا انتقال

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف مدرس نور حسین نور بھٹی مرحوم (گولڈ میڈلسٹ) کی اہلیہ اور ڈی جی پی آر حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر پریس لاز عابد نور بھٹی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل اور پی اے ایف ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کو قبرستان کلاں گجرانوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وہ پاکستان نیوی کے کیپٹن امجد نور بھٹی ، سکوارڈن لیڈر زاہد نور بھٹی، ساجد نور بھٹی اور راشد نور بھٹی کی بھی والدہ تھیں۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی جمعۃالمبارک 22 دسمبر کو صبح 9بجے گلی بھٹیاں، میاں سانسی روڈ، گجرانوالہ میں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -