مستونگ کے علاقے میں گاڑی الٹنے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

مستونگ کے علاقے میں گاڑی الٹنے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

  

کوئٹہ(آن لائن)مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام میں سیکورٹی فورسز کی تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نائیک فیض محمد سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے جن میں3 سیکورٹی اہلکار اور ایک ڈرائیور شامل ہے نائیک فیض محمد کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گاڑی ہر بوئی خضدار سے کوئٹہ آرہی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -