چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ملتان میں نیوجوڈیشل کمپلیکس کادورہ

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ملتان میں نیوجوڈیشل کمپلیکس کادورہ

  

ملتان (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان آمد پر ہائیکورٹ بنچ ٗ نیوجوڈیشل کمپلیکس اورپرانی کچہری کادورہ کیا،وکلاء اور ججزصاحبان نے چیف جسٹس کا ملتان آمد پر شانداراستقبال کیا ۔ چیف جسٹس نے وکلاء کے وفد سے ملاقات کی اورنیوجوڈیشل کمپلیکس میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،چیف جسٹس نے نیوجوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پرحیرانگی کا اظہاربھی کیا۔ ملتان میں کچہری کی منتقلی اوروکلاء کے دھرنے کے ایشو پرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان کا ایک روزہ دورہ کیا،چیف جسٹس پہلے لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ پہنچیلوگوں نے،چیف جسٹس ویلکم کے نعرے لگائے ،چیف جسٹس کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا ،جسٹس امیرالدین خان،جسٹس مسعود جہانگیر،جسٹس باقر نجفی سمیت ججز صاحبان نے چیف جسٹس کا استقبال کیا اورانہیں گلدستے پیش کیے،چیف جسٹس کے ساتھ پاکستان بارکونسل کا چار رکنی وفد بھی ہمراہ تھا، بعدازاں چیف جسٹس نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اورحالات کا جائزہ لیا،چیف جسٹس نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،وکلاء نے چیف جسٹس کو مسائل سے اگاہ کیا کہ یہاں کسی قسم کے چیمبرز نہیں بنائے گئے ،نہ ہی بارروم،لائبریری روم بنایا گیا،اسی طرح سائلین شیلٹر یا ویٹنگ روم سے محروم ہیں۔: وکلاء نے چیف جسٹس سے کچہری واپس منتقلی کا مطالبہ کیا،چیف جسٹس نے وکلاء کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے جس پر وکلاء نے چیف جسٹس کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کے فقدان پرحیرانگی کا اظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمدخان سے اظہارناراضی بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -