عمران خان نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے،مشاہد اللہ خان

عمران خان نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے،مشاہد اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے جبکہ عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد خوش آئند ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے سے زیادہ بہتر طریقہ سے سیاست کر رہے ہیں وہ عوام کے انتہائی مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے بچوں کو بھی ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پوری زندگی ملکی ترقی کیلئے جدوجہد کی جبکہ عمران خان کی جدوجہد لندن اور کیلیفورنیا تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملکی ترقی کیلئے جوکام کریگا وہ اس کی مخالفت کریں گے ، انہوں نے خیبرپختونخوا میں عوام سے کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں کئے جس سے وہاں کے عوام ان سے مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محمد نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے، محمد نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے جبکہ عمران خان ساری زندگی وزیراعظم نہیں بن سکتے ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اور عام انتخابات 2018ء مقررہ وقت پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ31 دسمبر کو طاہر القادری کی لائن ڈیڈ ہو جائیگی، وہ نہ پہلے ہمارا کچھ کر سکے نہ ہی آئندہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کی پارلیمنٹ آمد کو خوش آئند ہے ،پارلیمنٹ اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -