کراچی ، ظافر زبیری قتل کیس میں دوران تفتیش بیگناہی پر 3ملزم رہا

کراچی ، ظافر زبیری قتل کیس میں دوران تفتیش بیگناہی پر 3ملزم رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز)پولیس نے سی ویو پر قتل ہونے والے نوجوان ظافر زبیری کے کیس میں 3ملزمان کو رہا کردیا۔سٹی کورٹ میں ظافر زبیری قتل کیس میں یہ انکشاف ہوا کہ تفتیشی افسر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 3ملزموں کو رہا کردیا۔ رہا کیے گئے افراد میں حسن حسین برنی، حیدر حسین برنی اور رضا حنین برنی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ان ملزمان کے خلاف کوئی شواہد حاصل نہیں ہوسکے اور قتل کی واردات میں کوئی کردار سامنے نہیں آیاتاہم مستقبل میں شواہد ملنے کی صورت میں دوبارہ شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جنید اور مفرور ملزم رحیم کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -