آئی جی پولیس پنجاب کی زیر صدارت آج پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو گا

آئی جی پولیس پنجاب کی زیر صدارت آج پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو گا

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف ندیم کی زیر صدارت آج ان کے آفس میں ڈپارٹمنٹ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو گا ۔ اجلاس میں گریڈ 17میں فرائض سرانجام دینے والے قریباً ڈیڑھ سو ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او صاحبان کی گریڈ 18میں بطور ایس پی ترقی دینے کے معاملات زیر بحث آئیں گے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے چار ڈی ایس پی صاحبان نعیم عزیز سندھو‘ احمد نواز‘ خرم شہزاد اور میاں اکمل کے نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت فیصل آباد میں سی ٹی او‘ ایس پی مدینہ ٹاؤن اور ایس پی سٹی کی سیٹیں خالی ہیں آئی جی پولیس کے لاہور دفتر میں یہ اعلیٰ سطح کا اجلاس 11بجے دن ہو گا محکمہ داخلہ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہو نگے۔.

مزید :

صفحہ آخر -