چوہدری نثار کا ایوان زیریں میں کورم پورا نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سنئیر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے ایوان زیریں میں کورم پورا نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ پارلیمنٹ کے سیشن کو مذاق بنایا ہوا ہے ممبران اسمبلی کہاں ہیں؟ کورم پورا کیوں نہیں کرتے جس کے بعد رانا حیات نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کو بلایا جائے اتنی تعداد ہونے کے باوجود بھی سیٹیں خالی ہوتی ہیں ۔