سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم کی تحویل کیخلاف درخواست پر23جنوری تک تحریری دلائل طلب

سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم کی تحویل کیخلاف درخواست پر23جنوری تک تحریری دلائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی 90 روز رینجرز کی تحویل کیخلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو 23 جنوری تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو ڈاکٹر عاصم کی 90 روز رینجرز کی تحویل کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پہلے رینجرز، نیب پھر پولیس کی حراست میں تھے، مختلف اداروں میں ڈاکٹر عاصم کی حراست کو غیر قانونی قراردیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم کو حراست میں پہلے رکھا گیا تھاجبکہ مقدمات بعد میں قائم کیے گئے۔اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ رینجرز کے پاس تفتیش کے لیے ملزم کو حراست میں رکھنے کا قانونی جواز تھا۔ اگر ابتدا سے ہی ڈاکٹر عاصم کی حراست کو غیرقانی قراردیا گیا تو زیر سماعت مقدمات ختم ہوسکتے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو 23 جنوری تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -