بحریہ انٹر نیشنل ہاسپٹل کے آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر کا افتتاح

بحریہ انٹر نیشنل ہاسپٹل کے آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر کا افتتاح

  

لاہور(پ ر)بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بحریہ انٹر نیشنل ہاسپٹل بحریہ آرچرڈ میں پاکستان کے جدید ترین آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں معروف سماجی شخصیات،سول سوسائٹی کے نمائندوں،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی ٹیموں نے شرکت کی۔ چےئر مین بحریہ ٹاؤن نے اس شاندار کامیابی پر ہاسپٹل کی طبی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور بہت تعریف کی۔انہوں نے کہا ،بھارت کے مقابلے میں ہم نے بہت کم لاگت میں عوامی خدمت کے شاندار سفر میں ایک ا ہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔100بیڈز پر مشتمل بین الاقوامی معیار کا بحریہ انٹر نیشنل ہوسپٹل 25 اکتوبر 2017 کو قائم کیا گیا تھا ۔غیر ملکی تجربہ کا رسرجنز اور کنسلٹنٹس کی نگرانی اور عالمی معیار کے ماحول میں لیور ،کڈنی،کارنیل ٹرانسپلانٹ سرجریز کی جا رہی ہیں ۔تاحال اس سنٹر میں 55 کڈنی ،6 لیور اور متعدد کارنیل ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سر جریز کی جا چکی ہیں ۔یہ سنٹر پنجاب آرگن ٹرانسپلانٹ آتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔آج کے با ضابطہ افتتاح کے بعدبحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل بحریہ آرچرڈ میں موجود آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر بہترین تشخیص، علاج اور ریسرچ کی سہولیات کی فراہمی کیساتھ پاکستان میں آرگن ٹرانسپلانٹ کا عمدہ ترین مرکز بن جائے گا۔ملک بھر میں اور بحریہ ٹاؤن کے تمام منصوبو ں میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے بحریہ ٹاؤن نے سعودی جرمن ہسپتال اور ہارلے سٹریٹ کلینک لندن کے ساتھ معاہدے پر دستخظ کیے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -