وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ عابد نور بھٹی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ عابد نور بھٹی کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ پنجاب عابد نور بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

مزید :

صفحہ آخر -