آرمی چیف کی پارلیمنٹ میں بریفنگ حکومت کیساتھ اچھے تعلقات کا ثبوت قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ا ین این آئی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے آرمی چیف کی جانب سے پارلیمنٹ میں بریفنگ کے حق میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان اچھے تعلقات کا ثبوت ہے۔پاکستان میں مضبوط اور پائیدار جمہوریت کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔آرمی چیف کی جانب سے پارلیمنٹ میں سوالات کے جواب دینا ایک اچھی روایت ہے۔ تمام اداروں کو ملکر ملکی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔کچھ ملک دشمن قوتیں سول اور ملٹری تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔لیکن آرمی چیف نے منتخب ایوان کے سامنے سوالوں کے جوابات دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں تمام ادارے اور ان کے سربراہ منتخب حکومت کو جوابدہ ہیں اور پاکستان میں امن کے قیام کیلئے متحد ہیں۔لہذا یہ ایوان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اقدام کوخوب سہراتا ہے اوران کا جمہوری اداروں کے ساتھ تعاون بھی قابل تحسین ہے۔
آرمی چیف