تمام ادارے عوام کو جوابدہ، کوئی مقدس گائے نہیں: طلال چوہدری

تمام ادارے عوام کو جوابدہ، کوئی مقدس گائے نہیں: طلال چوہدری

  

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماطلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین و قانون نے ہر ادارے کے اختیارات اور کام کا تعین کر رکھا ہے جب تمام ادارے وہ افوج پاکستان ہو یاعدلیہ یا پارلیمنٹ جب اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں گے تو کوئی ایک ادارہ کسی دوسرے ادارے پر نہ نکتہ چینی کرے گا نہ تنقید اور نہ ہی اداروں کو ایک دوسرے کوو ضاحتیں پیش کرنا پڑیں گی وہ پاکستان کے سلسلے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے اب تمام ادارے عوام کو جواب دے ہیں یہاں کوئی مقدس گائے نہیں ہے سوال یہ ہے کے ادارے اپنے دائرہ کار میں کیوں نہیں رہتے جب ایسا ہوگا تو اداروں کو عوام کو حساب بھی دینا پڑے گا اور جواب بھی ۔نوازشریف وہ پہلے سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے عدلیہ کی آزادی کے لئے اور خود مختاری کے لئے مارچ کیا اور عملی کوششیں کیں مگر انہیں جب انصاف نہیں ملے گا تو وہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ کا پردہ تو چاک کریں گے کسی نے نہیں کہا اور نہ ہی کسی نے وضاحت مانگی ہے پھر آئی ایس پی آر آئے روز وضاحت کیوں کرتی ہے ۔

طلال چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -