پاک فوج پر الزام لگانا ناکام لوگوں کا کام ہے: پی جے میر

پاک فوج پر الزام لگانا ناکام لوگوں کا کام ہے: پی جے میر

  

سینئر تجزیہ کار اور میزبان پی جے میر نے کہا ہے کہافواج پاکستان پر ہر کام کا الزام تھوپ دینا ناکام اور فیل شدہ لوگوں کا شیوہ بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ کہ آئی ایس پی آر پر ہر وہ الزام پاکستان کے ناکام سیاست دان عائد کرتے ہیں اس کی وضاحت پیش کرنا شروع کر دیتی ہے اگر افوج پاکستان یہ سلسلہ بند کر دے تو الزامات لگانے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے پاکستان ہو یا پوری دنیا کے سیاست دان جھوٹ بھی بولتے ہیں اور لال جھنڈی کے پیچھے بھی لوگوں کو لگا لیتے ہیں اور پھر اپنی ناکامیوں کا الزام افواج اور عدلیہ پر لگا دیتے ہیں میری نظر میں افوج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کو جاہل اور ناکام لوگوں کی باتوں کا جواب نہیں ینا چاہئے اور نہ ہی کوئی وضاحت نہیں دینی چاہئے کیونکہ جاہل آدمی سے لڑا نہیں جا سکتا آرمی چیف کو دھرنے سمیت کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہئے تھا کیونکہ ان کے جواب دینے سے ناکام لوگ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں ۔

پی جے میر

مزید :

صفحہ آخر -