افغانستان، سکیورٹی کا آپریشن، داعش کے مقامی جج سمیت 5جنگجو ہلاک
کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں ایک مقامی داعش جج سمیت پانچ جنگجو ہلاک سات زخمی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگر ہار کے ضلع خوگہانی میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے داعش کے ایک مقامی جج باسیر سمیت پانچ جنگجوؤں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا آپریشن کے دوران فورسز نے دو میرئن کی فیکٹریاں بھی تباہ کی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں متعدد بارودی سرنگیں تباہ اور پانچ یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بازیاب بھی کرالیا ہے ۔