عمران عدالتوں کو گالیاں دیں تو ٹھیک، ہم فیصلوں سے اختلاف کریں تو ٹکراؤ: عابد شیر علی

عمران عدالتوں کو گالیاں دیں تو ٹھیک، ہم فیصلوں سے اختلاف کریں تو ٹکراؤ: عابد ...

  

گجرات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی نے گجرات کا دورہ کیا چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ کی رہائشگاہ پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی عابد شیر علی نے کارکنوں اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور نیازی عدالتوں کو گالیاں دیں تو ٹھیک ہے ہم فیصلوں کیخلاف اختلاف کریں تو اسے ٹکراؤ کہا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلوں پر دوہرا معیار قبول نہیں کیا جائے گا ۔مسلم لیگ نے کبھی ججز کو گالیاں نہیں دیں عدالتی فیصلوں پر اختلاف رائے ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا اور اقامہ رکھنے والوں کی نااہلی کے فیصلے سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری فسادی کزنز ہیں جو ملک کو تباہ کرنے کا شوق لیے پھر نکل رہے ہیں عمران خان اب اپنے ڈاکو ساتھی جہانگیر ترین کیخلاف بھی تحریک چلائیں مگر جن کی رگوں میں چوری کی کمائی کا خون شامل ہو وہ احتساب کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے انہو ں نے کہا کہ پرویز مشرف نے برس زرداری نے 5برس تک ملکی اداروں کو بیدری کیساتھ لوٹا جو کسی کویاد نہیں ہے عمران خان پنجاب میں انصاف کی باتیں اور خیبر پختوانخواہ میں ڈاکوؤں لٹیروں کی پشت پناہی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی مائنس ون نہیں ہو رہا الیکشن 2018میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر صوبے سے بھر پور انتخابات لڑیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -