غریبوں کیلئے جدوجہد جاری ، شہید بینظیر کو خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ؤں گا : بلاول بھٹو زرداری

غریبوں کیلئے جدوجہد جاری ، شہید بینظیر کو خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا ؤں گا ...

  

جاتی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شہیدبینظیر بزدل دہشت گردوں کے وار کا نشانہ بن گئیں مگر جدوجہد کے پرچم کو نیچے گرنے نہیں دیا،میں نے شہیدبینظیرکے پرچم کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا ہے اور ان کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام کے ذریعے مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میری جدوجہد غریب عوام کیلئے ہے لہٰذامیں بھی شہید بینظیر کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد اور آمروں نے میری ماں کو نشانہ بنایا اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ان پر کتنے ہی خوفناک حملے کروائے مگر وہ پیچھے نہ ہٹیں،بی بی شہیدکئی برسوں تک اپنی دھرتی کا دفاع کرتی رہیں اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بھی اپنا کردار ادا کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو پتہ تھا کہ انہیں شہید کردیا جائے گا باوجود اس کے انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا۔محترمہ بینظیر بھٹو نے حکومت اور اپوزیشن میں بھی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری

مزید :

کراچی صفحہ اول -