قومی اسمبلی ، فاٹا اصلاحات بل پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کا اجلاس سے پھر واک آؤٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کا فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بھی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پھر فاٹا اصلاحات بل ایوان میں نہیں لائی، اس لیے ایوان میں بیٹھنے سے بہتر ہے ہم لابی میں بیٹھیں‘۔خورشید شاہ نے ایوان سے واک آؤٹ کا اعلان کیا تو تمام اپوزیشن اراکین قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی