بٹ خیلہ ،پانی کی فراہمی پر 83 کروڑ کی رقم خرچ کی گئی

بٹ خیلہ ،پانی کی فراہمی پر 83 کروڑ کی رقم خرچ کی گئی

  

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ ) بٹ خیلہ ٹاؤن کو فراہمی آب کی83کروڑ روپے کی خطیر لاگت کی منفرد گریویٹی واٹر سپلائی سکیم مکمل ہو گئی جبکہ پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے اپنی نوعیت کا یہ عظیم منصوبہ عنقریب شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردے گا دریائے سوات کنارے شموزئی کے مقام پر قائم اس عظیم منصوبے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی کی نیچرل فلٹریشن جاری ہے جس کے بعد پائپ لائن کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ملاکنڈ کے ایس ڈی او انجینئر شاہنواز خان نے میڈیا کے نمائندوں کو پراجیکٹ بارے بتایا کہ ز مین کی اونچائی سے نیچے بہاؤ کے قدرتی اصول کے تحت تعمیرکی جانے والی اس منفرد سکیم کیلئے شموزئی سوات سے بٹ خیلہ تک 23کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے جبکہ آماندرہ کی پہاڑی پر سکیم کاتین لاکھ گیلن حجم والا واٹر ٹینک بھی مکمل ہو چکا ہے انھوں نے کہا کہ اب ایک ماہ کے اند اندر یہ سکیم آپریشنل ہو جائے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -