وزیر اعلی کا واٹر بورڈ کو اپنا پاور پلانٹ نصب کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی کا واٹر بورڈ کو اپنا پاور پلانٹ نصب کرنے کی ہدایت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی ہاؤس میں صاف پانی کی فراہمی کے متعلق فالواپ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ نصب کرے کیونکہ جب تک آپکا اپنا پاور پلانٹ نہیں ہوگا تب تک مسائل رہیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پرانی بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے، چاہتا ہوں کہ آج سے 20 سال قبل جس طرح لوگ پانی ابال کر پیتے تھے وہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکے۔اگرواٹر بورڈ پانی کی تقسیم و بلک فراہمی کا صیح انتظام کرے تو کراچی میں پانی کی قلت کبھی نہ ہو، مجھے علاقہ وار تفصیلات بھیجی جائیں کہ کراچی میں کب پانی کی پائپ لائنیں ڈالی گئی ہیں۔وزیرا علی سندھ نے کراچی واٹر بورڈ کو اپنا نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دینا کا بھی کہا اور انہوں نے اجلاس میں موجود شرکا کو ہدایات کی کہ مجھے صاف پانی کی فراہمی شہر سمیت صوبے بھر کے دیگر شہروں میں بھی چاہیے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -