بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی ،دونوں خواتین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گی ، نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ ملاقات کیلئے ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے ، ملاقات کرنے والوں میں بھارتی جاسوس کی والدہ اور بیوی شامل ہے جن کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز دفتر خارجہ اور سکیورٹی حکام میں ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

کلبھوشن فیملی

مزید :

کراچی صفحہ اول -