شہید بشیر احمد بلورہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،الحاج ملک طارق اعوان

شہید بشیر احمد بلورہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،الحاج ملک طارق اعوان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر شہید بشیراحمد بلورکی برسی کے حوالے سے طارق قلعہ میں ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور،اے این پی پشاور سٹی کے صدر غلام مصطفی ،اے این پی کے رہنما الحاج ملک طارق اعوان،سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ، ڈسٹرکٹ ممبر سرتاج خان ، سبز علی کے علاوہ کثیرافراد نے شرکت کی اور شہید بشیر احمد بلور کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئی اور اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ملک طارق نے شہید بشیر احمد بلورکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا کہ بشیر بلور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں کہ وہ ملک اور قوم کا سرمایہ تھے ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لیے بے لوث خدمات ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ22 دسمبربروز جمعتہ المبارک کو شہید کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور اس سلسلے میں دوپہر2 بجے ایک جلوس حاجی ہدایت اللہ کی قیادت میں امن چوک رینگ روڈ سے وزیر باغ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو گا۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و سینئر نائب صدرالحاج غلام احمد بلور، اے این پی صوبائی صدرامیر حیدر خان ہوتی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے۔آخر میں مفتی علی گل نے اختتامی دعا کروائی

Back t

مزید :

پشاورصفحہ آخر -