ڈپٹی کمشنر ٹانک کا شاہ عالم گاؤں میں سٹیل پل کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹانک کا شاہ عالم گاؤں میں سٹیل پل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے شاہ عالم گاؤں میں اسٹیل پل کے تنصیب کے حوالے سے گاؤں کاخصوصی دورہ کیا اور پل کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اس موقع پر دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق کا کہناتھا کہ پل کی تنصیب کو جلد از مکمل کیا جائیگا تاکہ شہریوں کا اہم مسئلہ حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ پل کی تنصیب کے لئے متعلقہ محکمے کو ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ گاؤں شاہ عالم کی عوام نے پل کے بنیادی مسلئے میں خصوصی دلچسپی لینے پر پاک آرمی کے حکام اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔