وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 24 دسمبر کو لاچی کا دورہ کرینگے

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 24 دسمبر کو لاچی کا دورہ کرینگے

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 24دسمبر بروز اتوار کو تحصیل لاچی شکردرہ کے دورہ کریں گے اپنے دورہ کے موقع پر یونین کونسل مندوری جائینگے جہاں پر وہ تلہ گنگ بس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر تعزیت کریں گے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اس سے قبل ایم این اے شہریار آفریدی ،ڈسٹرکٹ و تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ یونین کونسل مندوری کا دورہ کر چکے ہیں اور شہید ہونے والے افراد اورزخمیوں کا تمام ریکارڈ ڈسٹرکٹ ،تحصیل انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا ہے اُمید ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تلہ گنگ بس حادثے میں شہید ہونے والے افراد اور زخمیوں کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -