خیبرپختونخوا انڈر19 یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ مزید دو میچز کا فیصلہ

خیبرپختونخوا انڈر19 یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ مزید دو میچز کا فیصلہ

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری انڈر19یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا،اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی نے دیئرکوئرکو5وکٹوں سے ہرایاجبکہ کینڈی لینڈ کی ٹیم نے این بی ایف کو 8وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں دیر لوئرکی ٹیم نے بیٹنگ کرکے 103رنز بنائے جسمیں شیر آمین نے 14رنز بناکر نمایاں سکورررہے،اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے ثاقب اور ابرارنے تین تین وکٹیں حاصل کیں،جواب میں اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے عوض پوراکیا،ثاقب نے28اور عزیزنے 16رنز سکور کئے،دیر لوئر جانب سے حسین نے تین اور شاہ فیصل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،دوسرے میں ایم بی ایف کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرکے 61رنز بنائے،رحیم اللہ نے 28رنز کئے،کینڈی لینڈکی جانب سے عامر شاہ نے چار اورآفاق آفریدی نے دو وکٹیں لی،جواب میں کینڈی نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا،عمر برکی نے 23اور بابر علی نے 21رنز بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -