ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں صوبے کا پہلا الیکٹرانک کورٹ اور مصالحتی عدالت کا باقاعدہ افتتاح

ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں صوبے کا پہلا الیکٹرانک کورٹ اور مصالحتی عدالت کا ...

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں صوبے کا پہلا الیکٹرانک کورٹ اور مصالحتی عدالت کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر بیرسٹر اختیار خان نے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر شاہ بروس خان ایڈوکیٹ ۔سینئر وکلاء ،ڈی پی محمد ارشاد خان یو سفزئی ۔ڈسٹرکٹ جیلر شاہد خان ۔تمام اے ڈی جیز ،سینئر سول جج اور سول ججز نے شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر وکلاء اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج نے کہاہے کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحیی خان افریدی نے دور دراز علاقوں میں عدالتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا اعاز کیاہے ۔بقول انکے چیف جسٹس صاحب نے بونیر کے بہت سارے لوگوں کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے راضی نامے کے باوجود کیسز کی التوا کے حل کے لئے الیکٹرانک کورٹ مدد گار ثابت ہو گی ۔اور اب ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ججز ۔وکلاء اور پارٹیوں کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔جو کہ عدالتی ریکارڈکا حصہ ہو گا اور اسکی بنیاد پر عدالت فیصلہ بھی کرے گی ۔انہوں نے مصالحتی عدالت کے قیام کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اب کیس لیکر انے والوں کو پہلے مصالحتی عدالت میں تنازعہ کا حل نکالا جائے گا جس سے اگر ایک طرف گھریلوں خاندانی اور معاشرتی ماحول پرامن ہو نے کی طرف پیش رفت ہو گی تو دوسری جانب عدالتوں پر کام کا بوجھ بھی کافی حدت تک کم ہونے میں مدد ملے گی ۔کانفرنس ھال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تمام تر سہولیات سے اراستہ اس کانفرنس ھال میں پوری دلجمعی کے ساتھ انصاف کی فراہمی کے لئے اسان راستوں کا تعین کیا جائے گا ۔اس موقع پر بار کے صد ر اور سینئر وکلاء نے الیکٹرانک اور مصالحتی عدالت کے قیام کو خوش ائندہ قرار دیتے ہوئے ملک سے باہر سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے اور عدالتوں چارہ جوئی سے قبل مصالحت سے بہت سارے فوائدحاصل ہوں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -