سرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر تمام مسائل سے نجات حاصل کیا جا سکتا ہے :ضلع ناظم ہنگو

سرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر تمام مسائل سے نجات حاصل کیا جا سکتا ہے :ضلع ناظم ...

  

ہنگو( بیورورپورٹ)سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلامی اور سماجی قدروں کو زندہ کرنے کے لئے رسول کا اسوہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ؐ کو پوری انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا زریعہ بنایا گیا۔ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کر کے صرات مسقتین کا انتخاب کرنا چاہئیے۔ نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کر کے انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ، کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرہاد اللہ اورکزئی، ممتاز عالم دین مولانا طارق اور دیگر مقررین نے کوہاٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہنگو کیمپس میں سیر ت النبی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علماء کرام مولانا عزیز احمد اشرفی ،صحافیوں، مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء ، ناظمین شمیم اقبال ،خان امیر بگٹی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے اردو، انگریزی ،عربی اور پشتو زبان میں تقاریر کر کے نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا ضلعی حکومت طلباء وطالبات میں مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مدارس کے بچوں کا مقابلوں میں حصہ لینا ایک دوسرے کو سمجھنے میں اور مقابلے کو فروغ دینے کا زریعہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النی ایک ایسا موضوع ہے جس پر جتنا بھی خیالات کا اظہار کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے حیات طیبہ ہمارے لئے روشنی کا مینار ہے ۔زندگی کی کسی بھی مسئلے پر آپ حیات طیبہ سے رہنمائی حاصل کر کے سرخروں ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ جن داخلی ،سیاسی اور سماجی مسائل کا شکار ہے ان کا حل آپ ﷺ کی اسوۃ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔اس موقع پرضلع ناظم مفتی عبید اللہ، کوہاٹ یونیورسٹی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرہاد اللہ اورکزئی و دیگرنے تقریری مقابلوں میں پہلے نمبر پر عربی زبان میں بہترین تقریر کرنے پر ایمز کالج کے طالب علم محمد عدنان، دوسرے نمبرپر ایمز کالج کے طالب علم اشفاق جبکہ تیسری نمبر پر خوشحال اکیڈمی کے طالب علم سعود کو کتابی تحائف دئیے جبکہ دیگر تقریری کرنے والے طلباء میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -