مٹہ پریس کلب اپر سوات کے سالانہ الیکشن کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں

مٹہ پریس کلب اپر سوات کے سالانہ الیکشن کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ پریس کلب اپر سوات کے سالانہ الیکشن کیلئے تیاریاں اخری مراحل میں داخل تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ایک اہم اجلاس میں عبوری کابینہ اور امیدواروں کے درمیان الیکشن قواعد وضوابط کو اخری شکل دی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب کے عبوری کابینہ اور امیدواروں کے درمیان ایک اہم اجلاس مٹہ پریس کلب میں عبوری چیرمین خائستہ باچا منعقد ہوا جس میں عظمت علی خان اور بہارعلی کے علاوہ امیدواروں نورالہادی نوید اختر عطاء اللہ اور عابد علی نے بھی شرکت کی اجلاس میں عبوری کابینہ نے امیدوارون کیساتھ الیکشن کی قواعد وضوابط پر تفصیل سے بات چیت کی اور اس قواعد کو اخری شکل دیکر تمام امیدواروں اور عبوری کابینہ باقاعدہ منظوری دی اور تحریر کرنے کی بعد اس پر دستخط کی گئی اس موقع پر تمام امیدواروں کو باقاعدہ انتخابی انشانات بھی دیئے گئے جس میں نورالہادی کو کرسی نوید اختر کو پنکھا عطاء اللہ کو فٹ بال اور عابد علی کو ٹی وی کی نشانات شامل تھے ادھر الیکشن کی تمام انتطامات مکمل ہونے اور اخری مراحل میں داخل ہونے کی بعد عنقریب عبوری کابینہ باقاعدہ الیکشن کی اعلان کرینگے