چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانوں کا نوٹس لیا جائے ،تاجر برادری

چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانوں کا نوٹس لیا جائے ،تاجر برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر )کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ بار بار بھاری جرمانوں کا نوٹس لیکر تدارک کریں،مقامی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ز چارسدہ کی جانب سے شبقدر بازار کے غریب چھولے فروشوں ،ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کو غیر قانونی جرمانہ کرتے ہیں ،تمام ریڑھی بان چھولے فروش اور دوکاندار شرعی لحاظ سے اور سرکار ی حدود میں رہ کر اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماتے ہیں ،مقامی انتظامیہ اور چارسدہ فوڈز والے آئے روز ناجائز پرچے اور بھاری جر مانہ کرتے ہیں ،تدارک کیا جائے ورنہ شبقدر بازار کے ہزاروں غریب ریڑھی بان چھولے فروش اور دوکاندار احتجاجی دھرنے کے دوران اپنے ریڑھیوں اور دیگر کاروباری سامان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا ئینگے کسی غریب نے نہ سرکاری املاک پر قبضہ کیا ہیں اور نہ ہی کوئی غیر قانونی کام کیا انصاف والی صوبائی حکومت انصاف نہیں ہم غریبوں کے ساتھ بے انصافیاں اور سرا سرظلم کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار شبقدر بازار کے غریب چھولے فروشوں ،سبزی اور فروٹ فروشوں نا ن فروشوں اور غریب دوکانداروں نے مین چوک شبقدر بازار میں اخباری نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہم احتجاج نہیں صرف اس بازار کے مین چوک سے صوبائی حکومت کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم غریب اور مظلوم ریڑھی بان چھولے فروش اور دوکاندار مقامی انتظامیہ اور محکمہ فوڈز کے غیر قانونی ناجائز جرمانوں سے تنگ آچکے آئے روز انتظامیہ مختلف حیلے بہانے بناکر ہمارے روزگار کا سامان بھی توڑتے ہیں ہمیں بے عزت کر کے حوالات اور جیل میں ڈال دیتے ہیں ہم نے کوئی غیر اسلامی یا غیر سرکاری کام نہیں کیا اور نہ کرتے ہیں اور نہ مضر صحت اشیاء فروخت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کو کونسی غیر قانونی کام میں جر مانہ کیا جا تا ہے کیا ہم چرس ،افیون ،ہیرو ئن اور دیگر منشیات فروخت کرتے ہیں کہ ہمیں جرمانہ کر کے سرکار کے خزانے میں جمع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیں کہ ہمارے حق حلال کی مزدوری ہمارے بچوں کے نوالے ہم سے زبردستی بے عزتی کے ساتھ لیکر سرکار ی اُمور چلاتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت ،کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے رحم کی اپیل کی کہ ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے مقامی انتظامیہ اور چارسدہ سے آئے روز متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں اور بار بار بھاری جر مانوں کا نوٹس لیکر تدارک کیا جائے ورنہ ہم غریب مظلوم مجبور ہو کر عدالتوں کے سامنے اپنے ریڑھیاں اور دیگر سامان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر اپنے اہل و عیال کو اللہ پاک کی رحم پر چھوڑ دینگے