انجمن تاجران بٹ خیلہ کی مطالبات کے حل کیلئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ سمیت ضلع مالاکنڈکے تمام بازاروں کے صدورنے دھمکی دہے کہ اگرحکومت نے 27دسمبر تک ہمیں مطمئن نہ کیا تو28دسمبرکوضلع بھرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے کیونکہ ہم مالاکنڈمیں کسی بھی صورت میں ٹیکس /فیس اورمالاکنڈلیویز کوپولیس میں ضم کرناکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزانجمن تاجران کے مرکزی دفترمیں ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت حاجی شاکراللہ خان منعقد ہوااجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان سخاکوٹ بازارکے صدرحمیدخان جنرل سیکرٹری شمس الحق مالاکنڈبازارکے صدرنظیرخان طوطہ کان بازارکے صدرمحمداسلام غٹ دا درگئی بازارکے صدراسفندیارخان تھانہ بازارکے صدرفضل قادرخان اورکونسل کے دیگرممبران ظفرعلی خان ، خوگ باچا،کاشف سلمان ،شفیق حسرت ،محمداکرام خان وغیرہ نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈایجنسی میں کسی بھی صورت میں ٹیکس برداشت نہیں کریں گے کیونکہ مالاکنڈایک فری ٹیکس زون علاقہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈلیویزفورس کوپولیس میں ضم کرنے کی بھی بھرپورمخالفت کریں گے اگرحکومت نے 27دسمبرتک ہمیں مطمئن نہ کیاگیا تو28دسمبر کوضلع مالاکنڈمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے ۔