گورنمنٹ ڈرائیونگ سکول جی ٹی روڈ میں 6 ہفتوں کیلئے ڈرائیونگ ٹریننگ شروع

گورنمنٹ ڈرائیونگ سکول جی ٹی روڈ میں 6 ہفتوں کیلئے ڈرائیونگ ٹریننگ شروع

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ڈرائیونگ سکول جی ٹی روڈ پشاور نزد بس ٹرمینل(لاہور اڈہ) پشاور کے زیر اہتمام خواتین و حضرات کے لئے لائٹ گاڑیوں کے ذریعے چھ ہفتوں کے ڈرائیونگ ٹریننگ کورسز شروع ہو رہے ہیں۔ان کورسز میں روڈ سنس،ضابطہ شاہراہ پاکستان(ہائی وے کوڈ)ٹریفک قوانین،ابتدائی طبی امداد اور گاڑیوں کے عام نقائص دور کرنے کے طریقوں کے علاوہ عملی ڈرائیونگ کورسز سکھائے جاتے ہیں۔بنیادی ڈرائیونگ کورس کی کلاسیں یکم جنوری2018صبح8بجے سے2بجے دوپہر تک ہوں گی ،اسپیشل بنیادی ڈرائیونگ کورس کی کلاس یکم جنوری2018 دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک جبکہ خواتین کی بنیادی ڈرائیونگ کورس کی کلاس 25 دسمبر2017صبح8بجے سے شام4بجے تک ہو گی۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر091-9225311پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا ا علان پرنسپل گورنمنٹ ڈرائیونگ سکول پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -