پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کلب رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کلب رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

  

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان نے تمام کرکٹ کلبز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین کے تحت اپنی کلب کی رجسٹریشن جلد از جلد کرائیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے جس کہ بعد کسی بھی کلب کی رجسٹریشن فارم وصول نہیں کی جائے گی ، تمام کلبز عہدیدار اپنی رجسٹریشن فیس جو کہ نئے کلب کیلئے 2500 جبکہ پرانے کلب کیلئے 1500 مقرر ہے پشاور ڈسٹرکٹ کے صدر اصغر علی خان اور سیکرٹری حنیف شاہ کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام کلب صرف اور صرف پشاور ڈسٹرکٹ کے رہائشی کھلاڑیوں کو رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں افغان شہریت یا دوسرے ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی کو کلب میں رجسٹرڈ نہیں کیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -