ورلڈ الیکٹرانکس سپورٹس گیمز کے لیے پاکستانی ٹیم کااعلان

ورلڈ الیکٹرانکس سپورٹس گیمز کے لیے پاکستانی ٹیم کااعلان

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ الیکٹرانکس سپورٹس گیمز کے لیے پاکستانی ٹیم کااعلان کردیاگیا۔دس رکنی پاکستانی ٹیم چین میں 11تا14جنوری منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیرز کے پی کے تعاون سے دوروزہ ٹرائلز پشاورکے نوتعمیر شدہ یوتھ گیمز زون میں کرائے گئے اس مو قع پرخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری زوالفقار بٹ بھی موجودتھے جنہوں نے ازخود بھی ٹرائلز کی نگرانی کی۔خیبرپختونخو الیکٹرانکس سپورٹس گیمزایسوسی ا یشن کے جنرل سیکرٹری ثاقب شوکت کے مطابق پاکستان الیکٹرانکس سپورٹس گیمزفیڈریشن اورورلڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پرٹرائلز میں ملک بھی سے سوسے زائد جوانوں نے شرکت کی جنہوں نے تین مختلف مقابلوں گیمز گوٹاڈو،سی ایس گولڈارہرڈسٹوں کے لیے ٹرائلز میں حصہ لیامنتخب ہونیو الے کھلاڑویوں میں محمد حسن،عبدالحسیب،محمدشاہد،اویس ،محمدانس (کراچی)نوازخان،محمدابراہیم ،ثاقب(پشاور)شیراز اختر،اریب رحمن(لاہور)؟ذکی ناصر(اسلام اباد) شامل ہے۔ٹیم 9جنوری کوچین رانہ ہوگی۔ذوالفقار بٹ جوصوبائی الیکٹرانکس سپورٹس گیمزایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ہیں کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -