خیبر ایجنسی ،پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
باڑہ(نمائندہ پاکستان) خیبر ایجنسی باڑہ میں پاک فوج کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد شلوبر اچینی اور شلوبر ارجلی ندی میں کیا گیا۔ پاک فوج کے یونٹ 38 بلوچ رجمنٹ سیکٹر ہیڈ کوارٹر سینٹر ( SHC) کے زیر نگرانی اِن فری میڈیکل کیمپوں میں مجموعی طورپر 2815 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ پاک فوج اورٖفاٹا سیکریٹریٹ ہیلتھ سروسز کے تعاون سے میل اور فی میل ڈاکٹرز نے اچینی کمیپ میں 340 مرد، 560 عورتیں اور 480بچے جبکہ ارجلی ندی میں 320مرد، 610بچے اور 505 بچوں کا مفت معائنہ کرکے اِن کو مفت ادویات سمیت اِن کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ اِن میڈیکل کیمپوں کایونٹ 38 بلوچ رجمنٹ کے لیفٹینیٹ کرنل لطیف الرحمان نے دورہ کر کے عوام کو دی جانی والی تمام تر سہولیات کا معائنہ کیا اور عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کا یقین دلایا جس پر علاقائی لوگوں نے پاک آرمی یونٹ 38بلوچ سیکٹرہیڈ کوارٹر سینٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں بالخصوص باڑہ میں آمن کی بحالی اور ساتھ ہی تعلیم ، صحت اور آباد کاری سمیت تمام کاموں میں سرگرمِ عمل ہیں اور انہی کی وجہ سے علاقے میں دوبارہ آمن اور خوشحالی آئی ہے ۔