چارسدہ پریس کلب کی کابینہ کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہونگے

چارسدہ پریس کلب کی کابینہ کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہونگے

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کی کابینہ کے انتخابات 31دسمبر کو منعقد ہونگے ۔خواہش مند امیدوار 24دسمبر تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں ۔کابینہ کے 6عہدوں اور گورننگ باڈی کے پانچ ممبران کیلئے جمہوری طریقہ کار کے مطابق انتخابات منعقد کئے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے جنرل باڈی کے آخری اجلاس میں تشکیل کردہ پانچ رکنی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین کمیٹی داود درانی چارسدہ پریس کلب میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران واجد علی آفریدی ، سید علی شاہ ، شیر علی خان اوررضا محمد نے شرکت کی ۔اجلاس میں پریس کلب کے آئین کے مطابق 31دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئر مین داود درانی کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق پریس کلب کے کابینہ کے 6عہدوں صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری ، جائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری ، آفس سیکرٹری اور گورننگ باڈی کے پانچ ممبران کے انتخاب کیلئے چارسدہ پریس کلب کے ممبران 24دسمبر اتوار کے دن تک اپنے کاغذات نامزدگی کمیٹی کے چیئر مین کے پاس جمع کر سکتے ہیں ۔کاغذات نامزدگی کیلئے محصوص فارم پریس کلب کے آفس یا چیئر مین الیکشن کمیٹی سے سرکاری اوقات کار میں کسی بھی وقت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ محصوص فارم کے ہمراہ صدارت اور جنرل سیکرٹری شپ کیلئے ایک ایک ہزار جبکہ دیگر تمام عہدوں بشمول گورننگ باڈی کے خواہش مند امیداروں کیلئے پانچ پانچ سو روپے فیس جمع کرنا لازمی ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال25دسمبر کو ہوگی اور اسی دن امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائیگی جبکہ اگلے روز26دسمبر تک اعتراضات جمع کئے جا سکتے ہیں جس پر الیکشن کمیٹی اسی دن فیصلہ کریگی ۔27دسمبر شام پانچ بجے تک کوئی بھی امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے اور اسی روز ختمی فہرست پریس کلب نوٹس بورڈ پر اویزاں کی جائیگی ۔ 31دسمبر بروز اتوار 3بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہو گی اور الیکشن کمیٹی اسی روز کامیاب امیدواروں کا اعلان کریگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -