شنقدر میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ،تخریب کاری کی کوشش ناکام

شنقدر میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ،تخریب کاری کی کوشش ...

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر میں تحریب کا ری کا منصوبہ ناکام ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی میں پل کے نیچے چھپائے گئے راکٹ لانچر کے 20گولے برآمد .شبقدر تھانہ سروکلی کے علاقہ شنے غنڈی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران پل کے نیچے چھپائے گئے 20راکٹ لانچر کے گولے برآمد کئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز معمول کی سرچ اپریشن میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک اطلاع پر ژنے غنڈی میں تحریب کاری کے عرض سے چھپائے گئے 20راکٹ لانچر کے گولے برآمد کئے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راکٹ لانچر کے گولے کسی تحریب کاری میں استعمال کرنے کے عرض سے چھپائے گئے تھے اور اسی طرح پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں تحریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -