صوابی میں منشیات فروش کے قبضے سے 14 کلو گرام چرس برآمد

صوابی میں منشیات فروش کے قبضے سے 14 کلو گرام چرس برآمد

  

صوابی ( بیورورپورٹ ) تھانہ آئی ڈی ایس پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد منشیات فروش کو گرفتار کرکے 14کلوگرام چرس برآمد کرلی ،ڈی پی او آفس کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پرزیر قیادت ڈی ایس پی ٹوپی ،ایس ایچ او تھانہ گدون آئی ڈی ایس شفیق احمد و دیگر نفری پولیس نے منشیات او ر اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 14کلو 640گرام چرس برآمد کرکے مشہور منشیات فروش عرفان سکنہ گندف ،راحت سکنہ جمرود ایجنسی ،اجمل سکنہ پابینی ،شیراز،وسیم سجاد سکنہ گندف،اور وزیر اکبر سکنہ ملک آباد کو گرفتار کرکے جیل کی سلاحوں کے پیچھے دھکیل دئیے ،جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے اسلحہ وکارتوس برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -