ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے کوہاٹ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کاباقاعدہ افتتاح کردیا

ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے کوہاٹ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کاباقاعدہ افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس اور ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال کے ہمراہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ میں 70لاکھ روپے لاگت کے باؤنڈری وال اور سیوریج سسٹم کا افتتاح کرکے کوہاٹ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ حکومت خیبر پختونخوا جہاں صوبائی دارالحکومت کی عظمت رفتہ کوبحال کرنے اور اسے خوبصورت بنانے پر تیزی سے کام کررہی ہے وہاں ڈویژ نل ہیڈکوارٹرز کی خوبصورتی کیلئے بھی کوشاں ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے تما م ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بیک وقت کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا شروع کردہ یہ پراجیکٹ صوبے اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی مجموعی خوبصورتی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اس اہم پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لیں اور اس کی مقررہ معیار اور بروقت مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔