کرم ایجنسی سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 سمگلرز گرفتار
ہنگو( بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کی کامیاب کاروائی۔ کرم ایجنسی سے پنجاب منشیات سمگل کی کوشش ناکام۔موٹر کار خفیہ خانوں سے 24کلوگرام چرس برآمد۔دو بین الصوبائی گروہ کے دومنشیات سمگلرزگرفتار۔ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ہنگوتھانہ سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہنگو سرکل عمرحیات خان کی قیادت میں SHOتھانہ سٹی شاہ دوران بمعہ پولیس نفری نے مخبر کی اطلاع پرہنگوتالاچی ھائی وے نزدپرانہ لیوی پیکٹ بگٹوپہاڑی کے مقام پرخصوصی ناکہ بندی کے دوران کرم ایجنسی سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرکارنمبری 837ATA SINDHکے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائے گئے 24کلوگرام چرس برآمدکرکے 2بین الصوبائی منشیات سمگلروں سلام ولدسیدرم خان سکنہ سرہ غرضلع ٹانک اورمحمدجاویدولدالہ دتا سکنہ ڈی ائی خان کوگرفتارکرلیا۔ موٹر کار اور دونوں سمگلروں کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا جبکہ دونوں بین الصوبائی سمگلروں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات بھی درج کئے گئے۔ ڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ پولیس کی کامیاب کاروائی مخبرکی اطلاع پرعمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتارسمگلروں کاتعلق بین الصوبائی سمگلرزمنشیات گروہ سے ہے۔ڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان نے کہاکہ معاشرے میں منشیات کازہرپھیلانے والے ملک اورقوم کے بدترین مجرم ہے جوقعطی طورپررعایت کے مستحق نہیں۔ڈی پی او ہنگو نے ڈی ایس پی عمرحیات خان ایس ایچ او شاہ دوران خان بمعہ پولیس پارٹی کی بہترین فرائص کی انجام دہی کوسراہا۔